شام کے سرکاری کالم نگاروں کا معاوضہ صرف ایک امریکی ڈالر
دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسدکی حکومت کے وزیر اطلات رامز ترجمان نے کہاہے کہ ان کی وزارت خواتین میزبانوں کو لباس کی فراہمی یقینی بنانے کی حالت میں نہیں ہے جبکہ حکومتی اخباروں کے لیے تحریر کرنے والے بعض لکھاریوں کا معاوضہ ایک کالم کے لیے 500 شامی لیرہ یعنی ایک امریکی ڈالر سے بھی کم ہے،عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت خواتین میزبانوں کو کپڑوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سپانسرز کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔