لاہور ہائیکورٹ: تحریک لبیک کارکنوں کے مبینہ لاپتہ ہونے کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم، سماعت کیلئے منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے کارکنان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ارسلان علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے باعث تحریک لبیک کے کارکن کو لاہور میں گرفتار کیا جا رہا ہے لاپتہ ہونے والے شہری امجد علی کے والد ارسلان نے ایڈووکیٹ شفیق بلوچ کی وساطت سے درخواست دائر کی کہ عدالت لاپتہ ہونے والے شہری کو سیکورٹی آفیشلز کی حراست سے بازیاب کرانے کا حکم دے۔