اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ہے:اٹارنی جنرل
لاہور(آئی این پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی مکمل بااختیار ہیں اورکسی کے اشاروں پر کام نہیں کررہے،آئندہ عام انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ان کی آئینی حیثیت نہیں ہو گی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ہے ،اسمبلیاں توڑنے یا سزامعافی میں صدر کاکردار محدود ہے،اشتراوصاف نے کہا کہ صدر کے اختیارکووزیر اعظم کے مشورے کے تابع کردیاگیا،اسمبلیاں موجود ہوں یا نہ ہوں صدر کوانتظامی امورچلانے کااختیار ہے