باغبانپورہ: اوباش کی ذہنی معذور 12 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو خواتین اور ذہنی معذور سمیت تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی میں اوباش اسلم 12 سالہ ذہنی معذور دانش کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ راجووال میں دیور ساجد سمیت 6 ملزم خاتون کوثر کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پاکپتن میں ملزم کالا نے امینہ بی بی جبکہ ڈسکہ میں اوباش افضل نے برادر نسبتی کی چھ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رینالہ خورد چوتھی جماعت کے طالب علم محمد احمد کو اوباش عثمان نے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔