سابق اٹارنی جنرل کا بیٹا رہا ،پولیس نے عدالت میں پیش کئے بغیر شخصی ضمانت لے لی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مزنگ پولیس نے سابق اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کو عدالت میں پیش کئے بغیر ہی شخصی ضمانت پر گاڑی سمیت رہا کر دیا ہے۔ بلخ شیر کھوسہ کو شراب کی بوتگ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ایکسائز انسپکٹر دلشاد احمد کو بھی شراب کی بوتلوں سمیت وہیں سے گرفتار کیا تھا جسے گذشتہ روز ریمانڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بلخ شیر کھوسہ کو رہا کر دیا گیا۔