پاکستان میں ہندو برادری نے جوش و خروش سے دیوالی منائی،وزیر اعظم کی مبار کباد
اسلام آباد+کراچی (کرائم رپورٹر+آئی این پی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے روایتی جوش و خروش سے دیوالی منائی ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورڈی جی رینجرز سندھ نے ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے‘ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے حضور پاک کے سنہری اصول ہماری رہنمائی کرتے ہیں‘ بانی پاکستان کا وژن اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے‘ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہم آزاد معاشرے کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نے دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے حضور کے سنہری اصول ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ بانی پاکستان کا وژن اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ کوئی مذہب نفرت اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔ ہر مذہب انسانیت کے لئے امن ‘ ہم آہنگی اور محبت کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ مذہبی رہنما معاشرے کو انسانی بندھن میں باندھنے کے لئے مذہبی اقدار کو فروغ دیں۔ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہم آزاد معاشرے کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں
دریں اثناءپاکستان رینجر ز سندھ کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنر ل محمد سعید سے گزشتہ روز کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے ایک وفد نے ملا قات کی رینجر ز ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہو نے والی اس ملا قات کے دوران ڈی جی رینجر ز نے وفد کے اراکین کو دیوالی کی مبا ر کباد دی اور امن و اما ن کی صور تحا ل بر قرار رکھنے میں ہند و برادری کے کر دار کو سر اہا جبکہ ہند و برادری کے وفد نے رینجر زکو مکمل تعاون کا یقین دلا یا ملا قات میں رینجر ز اور ہندو برادری کے درمیا ن بر ما میں سہ ما ہی بنیا دوں پر اجلا س کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔
دیوالی