نااہلی کے بعد نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے‘ سروے
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستانی عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی نااہلی کے بعد وی آئی پی پروٹول نہیں ملنا چاہیئے۔گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق سروے کے دوران عوام سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول ملنا چاہیئے یا نہیں۔اس سوال کے جواب میں 65فیصد جوابدہندگان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیئے۔35فیصد کے مطابق عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول ملنا چاہیئے۔ یہ سروے گیلپ پاکستان کی طرف سے ملک کے چاروں صوبوں کی شہری آبادی سے کیا گیا۔