سشما سوراج کا بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستانی خاتون کومیڈیکل ویزہ جاری کرنے کی ہدایت
نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن کو ایک پاکستانی خاتون کو جگر کی پیوند کاری کیلئے ویزہ جاری کرنے کی ہدایات دے دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی لڑکی سعدیہ نے اپنی علیل ماں کے علاج کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر سشماسوراج سے ویزے کے اجراء کی درخواست کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہاکہ یقیناً ہم آپ کی مدد کرینگے ، میں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ آپ کی والدہ کوجگر کی پیوندکاری کیلئے ویزہ جاری کرے۔