ایرانی زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچا کر طیارہ واپس آ گیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ ایران کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا کر پی اے ایف بیس نور خان واپس پہنچ گیا۔اس طیارے میں 12 ٹن سے زائد سامان جن میں 165ٹینٹ،1050کمبل، 200ترپالیں،200پلاسٹک کی چٹائیاںاور دوسرا ضروری سامان شامل تھا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے پاکستان کے قومی ادارے نے اپنے برادر ملک ایران کے زلزلہ متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدای سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔ پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے قدرتی آفات میں نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ اپنے دوست ممالک کی مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جسکی وجہ سے ایران نے پوری دنیا میں سے صرف پاکستانی امداد قبول کی ہے۔