کشمیر میں عسکریت پسندی آخری مرحلے میں ہے‘ بھارتی وزیر جتندرا سنگھ کی بھڑک
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی مرکزی وزیر جتندرا سنگھ نے گزشتہ روز بھڑک لگائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سیکورٹی فورسز کوبڑی کامیابی ملی ہے۔ وزیراعظم نرنیدر مودی نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کو ان کامیابیوں کے بعد فری ہینڈ دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتندرا سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ’’عسکریت پسندی‘‘ آخری مرحلے میں ہے۔