کرپشن الزام میں گرفتار ایرانی صدر کے بھائی حسین فریدون ضمانت پر رہا
تہران(این این آئی)ایران میں کرپشن کے الزام میں گرفتار صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حسین فریدون کی ضمانت تہران کی ایک عدالت نے منظور کی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔حسین فریدون صدر روحانی کے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے اہم مشیر بھی ہیں اور ایران میں انہیں صدر کی آنکھیں اور کان کہا جاتا ہے۔