سزائے موت کے دو ملزموں کی اپیل پر فوجی عدالت کا فیصلہ معطل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سوات میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو ملزموں کی اپیل پرفوجی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ فضل ربی اور سید رحیم پر سوات میں دہشت گردی کا الزام تھا فوجی عدالت نے دونوں کو سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔