پنجاب حکومت کے گریڈ ایک تا 22 ملازمین افسروں کے ڈیلی الائونس میں اضافہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کے ڈیلی الائونس کے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے افسران کو جو ڈیلی الائونس دیا جاتا ہے اس کے مطابق گریڈ ایک سے 4 کے مطابق 310 روپے تھا، اسکو بڑھا کر 496 روپے کردیا گیا۔ گریڈ 5 سے گریڈ 11 تک ڈیلی الائونس 390 روپے کو بڑھا کر 624 روپے کردیا گیا۔ گریڈ 12 سے گریڈ 16 تک الائونس 700روپے بڑھا کر 1120 روپے کردیا گیا۔ گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کو 1250 روپے ڈیلی الائونس کو بڑھا کر 2 ہزار کردیا گیا۔ گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ڈیلی الائونس 1550 کو بڑھا کر 2480 روپے کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسران کو 1750 روپے ڈیلی الائونس کو بڑھا کر 2800 کردیا گیا۔ گریڈ 22 کے افسران کو ڈیلی الائونس 1750 کو بڑھا کر 2800 کر دیا گیا۔ اس طرح جن افسران کو سپیشل ریٹ کے مطابق ڈیلی الائونس دیا جاتا ہے اس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ نئے ریٹ کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک کے ملازمین کو 800 روپے،گریڈ 5 سے 11 تک 880 روپے ، گریڈ 12 سے گریڈ 16 تک 1440 روپے، گریڈ 17 اور 18 کو 2560 روپے، گریڈ 19 اور 20 کو 3280 روپے اور گریڈ 21 کو 4000 روپے جبکہ گریڈ 22 کے مطابق 4800 روپے ماہانہ الائونس دیا جاتا ہے۔