وزیراعظم سازش سے آگاہ، ایکٹرز، ڈائریکٹرز مسلم لیگ (ن) کے اندر ہیں: دوست کھوسہ
لاہور (وقت نیوز) دوست محمد کھوسہ نے وقت ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں بتایا ہے کہ پانامہ کیس میں سازش کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا پانامہ سازش کے ڈائریکٹرز، ایکٹرز مسلم لیگ (ن) اور صوبے کے اندر بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم سازش سے آگاہ ہیں جانتے ہیں، نوازشریف نے ایک بار مجھے کہا کہ شہبازشریف انکا کوئی کام نہیں کرتے، جو ایم این ایز شہبازشریف کے ساتھ ہیں وہ صوبے اور مرکز میں مزے سے ہیں لیکن جو ایم این ایز نوازشریف کے ساتھ ہیں انہیں صوبے میں کوئی لفٹ نہیں۔