لاہور میں 54 وارداتیں‘ شہری لاکھوں کے مال سے محروم ۔۔۔ مرید کے: ڈاکوﺅں نے کانسٹیبل مار ڈالا

لاہور + مریدکے (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت مےں ڈکےتی ، راہزنی اور چوری کی 54وارداتوں مےں شہری لاکھوں کی نقدی ، زےورات ، موبائل فونز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور دےگر سامان سے محروم ہوگئے، لٹن روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلےا گےا۔ مریدکے میں ڈاکوﺅں نے کانسٹیبل سے موٹر سائیکل چھین کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ معلوم ہو اہے کہ محافظ سکواڈ کے اہلکار تنویر ، امین اور سلیم موٹرسائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ اس دوران کچا جیل روڈ پر دو مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے دوڑ لگا دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے گوجرانوالہ کا رہائشی خالد جو مقامی بیکری مےں کام کرتا ہے زخمی ہوگےا جبکہ اسکا ساتھی عرفان فرار ہوگےا ۔ نواں کوٹ مےں ڈاکوﺅں نے عثمان، ستوکتلہ مےں طالب، شادباغ مےں عبدالغفور کے گھروں سے 7‘ 7 لاکھ‘ شاہدرہ ٹاﺅن مےں عرفان کے گھر سے پونے چھ لاکھ، برکی مےں ملک شہباز کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ، بادامی باغ مےں اعجاز کے گھر سے 4لاکھ، باغبانپورہ مےں عزےز کے گھر سے ساڑھے تےن لاکھ، گڑھی شاہو مےں فےصل کے گھر سے 2لاکھ، مانگا منڈی مےں نوےد کے گھر سے 5لاکھ، ٹاﺅن شپ مےں رحمت کے گھر سے اےک لاکھ، گرےن ٹاﺅن مےں اشرف کے گھر سے اےک لاکھ کے زےورات، نقدی، موبائل فونز اور دےگر سامان لوٹ لےا، جنوبی چھاﺅ نی مےں قاسم کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ، شالےمار مےں علی محمد کے گھر سے 2لاکھ، شےراکوٹ مےں محسن شاہ کے گھر سے ساڑھے تےن لاکھ، ہنجروال مےں مرزا عاطف کے گھر سے 7لاکھ جبکہ شادباغ مےں عابد کے پی سی او سے 2لاکھ مالےت کا سامان چوری ہوگےا، مصطفی آباد مےں ڈاکوﺅں نے شکےل اور اسکی بےوی سے اےک لاکھ، جوہر ٹاﺅن مےں شائستہ اور اسکی بےٹی سے ڈےڑھ لاکھ کے زےورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، کوٹ لکھپت مےں عمران، ڈےفنس مےں ممتاز، کاہنہ مےں واصف، شاہدرہ مےں ےونس، مصری شاہ مےں ندےم، ساندہ مےں مظفر، گڑھی شاہو مےں فرخ علی، ہربنس پورہ مےں جمشےد، لےاقت آباد مےں ساجد، ڈےفنس اے مےں شاہد، نشتر کالونی مےں جاوےد، فےکٹری اےرےا مےں ذکاءاللہ، ملت پارک مےں عمےر، گلبرگ مےں عامر سے ڈاکوﺅں نے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فونز چھےن لیے، لٹن روڈ مےں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹرعامر سے اےک لاکھ، گارڈن ٹاﺅن مےں تےن وارداتوں کے دوران رانا مسعود ، صفدر اور اسکے بےٹے اور رضوان سے 2لاکھ کی نقدی اور موبائل فونز، چوہنگ مےں عارف کی دکان سے 70ہزار کی نقدی اور موبائل فونز چھےن لیے گئے، مصری شاہ سے رکشہ ، مناواں ، شاہدرہ ، لوئر مال ، مزنگ ، فےکٹری اےرےا ، ٹاﺅن شپ ، لٹن روڈ ، لےاقت آباد اور نشتر کالونی سے 9 موٹر سائےکلےں جبکہ اچھرہ، اقبال ٹاﺅن، گرےن ٹاﺅن، ڈےفنس اور شادباغ سے 5 گاڑےاں چوری ہوگئےں۔ علاوہ ازیں نارنگ منڈی میں تعینات سپیشل برانچ پولیس کا کانسٹیبل سلامت علی سرکاری موٹر سائیکل پر شیخوپورہ سے ڈیوٹی پر آ رہا تھا کہ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر مال پلی کے قریب 3 ڈاکوﺅں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا اور اسکی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017