حمید نظامیؒ کی 48ویں برسی پر خصوصی تقریب 7مارچ کو الحمرا ہال میں ہو گی

لاہور (خبرنگار خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے بانی اور تحریک پاکستان کے رہنما حمید نظامیؒ مرحوم کی 48ویں برسی کے سلسلے میں حمید نظامی میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب اتوار 7مارچ کو دس بجے صبح الحمرا ہال نمبر 1شاہراہ قائد اعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ مرحوم کے دیرینہ ساتھی‘ تحریک پاکستان کے کارکن اور حمید نظامی میموریل سوسائٹی کے صدر کرنل (ر) امجد حسین تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ متعدد سیاسی‘ علمی اور صحافتی شخصیات مرحوم کی حیات و خدمات کو اپنی تقاریر میں اجاگر کریں گی۔