گوجرانوالہ: سفاک افراد نے محنت کش لڑکے کو تیزاب ڈال کر قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) درندہ صفت اغواءکاروں نے ڈےڑھ سو روپے مشقت لےنے والے کمسن مزدور بچے کو تےزاب ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دےا، لخت جگر کی مےت گھر پہنچنے پر والدےن کو غشی کے دوڑے پڑتے رہے بتاےا گےا ہے کہ نواحی علاقہ نوکھر کے رہائشی محنت کش گلزار احمد کا دس سالہ بےٹا تےمور گھرےلو اخراجات پورے کرنے کےلئے فرنےچر کی دکان پر کام کرتا تھا اےک ہفتہ قبل گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا۔ تےمور کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کر دی مگر پتہ نہ چلنے پر تھانہ کوٹ لدھا مےں اغواءکا مقدمہ درج کرا دےا گزشتہ روز علاقہ مےں واقع کھےتوں میں ایک بچے کی نعش پڑی ہونے کی اطلاع پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو برآمد کر نے کے بعد ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا، درندہ صفت افراد نے تیمور کے پورے جسم کو تےزاب ڈال کر گلا دیا تھا اور وہاں صرف ڈھانچہ پڑا تھا۔ تےمور کی شناخت کپڑوں اور جوتوں سے ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ تےمور پانچ بہن بھائےوں مےں سب سے بڑا تھا اس سلسلہ مےں رابطہ کرنے پر پولےس کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہےں کہا جا سکتا تےمور کو کس مقصد کے لئے اغواءکےا گیا تھا۔ ملزموں کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکےں گے۔