گوجرانوالہ: ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر خرم دستگیر سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ، 2 امیدواروں کیخلاف شکایات الیکشن کمشن کو بھجوا دیں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 96 کے امیدوار خرم دستگیر خان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکنے پر ایس ایچ او گرجاکھ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، پولیس نے خرم دستگیر سمیت ایک سو پچاس سے زائد افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے اور روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ گرجاکھ کے علاقہ میں مسلم لیگ ن کے کارکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی جلسہ کروانا چاہتے تھے جس پر تھانہ گرجاکھ کے ایس ایچ او محمد اختر چیمہ نے کارکنوں کو ضابطہ اخلاق خلاف ورزی سے روکنے کی کوشش کی۔ علاوہ ازیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سول لائن پولےس نے اےن اے97 سے تحرےک انصاف کے امےدوار رانا نعےم الرحمان اور اروپ پولےس نے پی پی 95کے آزاد امےدوار فرےد اقبال اعوان کے خلاف تحرےری شکاےت الےکشن کمشن کو بھجوا دی ہے۔
مقدمہ/ شکایت