ملالہ 12 جولائی کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس برائے نوجوانان سے خطاب کریں گی: گورڈن براﺅن

نیویارک(آن لائن) ملالہ یوسفزئی 12جولائی کواپنی 16 ویں سالگرہ پرنیویارک میں پہلاعوامی خطاب کریں گی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے گلوبل ایجوکیشن گورڈن براﺅن کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 12جولائی کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس برائے نوجوانان سے خطاب کریں گی۔ اجلاس میں دنیابھرسے4ہزارنوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔
ملالہ/ خطاب