لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے گجر پورہ کے علاقہ میںصدیق احمد کے گھر مےں گھس کراہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر ےرغمال بنا کر12لاکھ روپے مالیت، لوئر مال میں ریاض احمد کے گھر سے10لاکھ ، وحدت کالونی میں قاسم کے گھر سے9لاکھ، مصطفی آباد میں ریحان کے گھر سے8لاکھ،کوٹ لکھپت میں ماجد کے گھر سے7لاکھ، سمن آباد میں ایوب کے گھر سے5لاکھ، شادباغ میں مقصود کے گھر سے5لاکھ،کاہنہ میں غفور کے گھر سے3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے سول لائنز میں طاہر اور اسکی فیملی سے5لاکھ مالیت، شاہدرہ ٹاﺅن میں جمیل اور اسکی فیملی سے3لاکھ،جوہر ٹاﺅن میں دانش اوراسکی فیملی سے2 لاکھ ، اقبال ٹاﺅن میں وسیم اور اسکی فیملی سے2 لاکھ، نصیر آباد میں رب نواز اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے ساندہ میں یعقوب کی دکان سے5 لاکھ مالیت، ہنجروال میں فرید کی دکان سے 3لاکھ کا سامان چوری کرلےا۔ چوروں نے شفیق آباد سے بابر، ڈیفنس سے رضوان، اقبال ٹاﺅن سے قیصر کی گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد سے راشد، نشتر کالونی سے اشفاق، ٹاﺅن شپ سے رضوان، گلبرگ سے شاہد، وحدت کالونی سے محسن، گلشن اقبال سے مصور کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے