علامہ اقبالؒ کا یوم وفات، ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب کل ہو گی، مجید نظامی صدارت کرینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) شاعر مشرق‘حکیم الامت‘مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پر کل اتوار -21اپریل 2013ءکو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کریں گے۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، سیکرٹری جنرل )ق( لیگ سید مشاہد حسین‘ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی‘سابق ممبرقومی اسمبلی بیگم بشریٰ رحمن‘خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی ‘ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی‘ ڈاکٹر زاہد منیر عامراورعلامہ احمد علی قصوری شامل ہیں۔ نیز کارکنان تحریک پاکستان مجید نظامی کی قیادت میں 5بجے شام مزار اقبالؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
خصوصی تقریب