خسرہ سے بچاﺅ کیلئے وسائل فراہم کئے جائینگے، صورتحال کو خود مانیٹر کرونگا: نجم سیٹھی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے صوبے میں خسرہ سے بچاﺅ اور علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے جتنے وسائل درکار ہیں، فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائے۔ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے، حکومت خسرہ کے تدارک کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاﺅ کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتالوں میں متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
نجم سیٹھی