الیکشن کے بعد ملکی حالات مزید خراب ہوں گے، کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی: شجاعت

گجرات (نامہ نگار) مسلم لےگ (ق) کے سربراہ سےنیٹر چودھری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ الےکشن ضرور ہونگے جس مےں مختلف چھوٹے گروپ اور آزاد امےدوار کامےاب ہونگے جس کے بعد ملک کے حالات مزےد خراب ہونگے کےونکہ کسی بھی جماعت کو اکثرےت نہےں ملے گئی عوام نے انتخابات میں صحیح فیصلہ نہ کیا تو پانچ سالوں مےں پانچ وزےراعظم آئےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ظہور پےلس مےں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ مےاں عمران مسعود بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سےاسی جماعتےں اپنی اپنی بولےاں بول رہی ہےں عوام خدمت کرنےوالے امےدواروں کو کامےاب کرائےں ہمارے خاندان کی خدمات سے پورا پاکستان آگاہ ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف اگر قانون اور آئےن کے مطابق کوئی اےکشن ہو تو وہ ٹھےک ہے وگرنہ پنڈورا بکس کھل جائےگا اور ملک اس کا متحمل نہےں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ الزام تراشی کی سےاست کا قائل نہےں۔ این این آئی کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف طیارہ کیس کا پنڈورا باکس کھولنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہونا ضروری ہیں اور امید ہے کئی نئے چہرے اسمبلیوں میں آئیں گے جو رنگ برنگی بولیاں بولیں گے۔
شجاعت