الیکشن کمشن نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست کی تاریخ 25 اپریل تک بڑھا دی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الےکشن کمشن نے پوسٹل بےلٹ کے ذرےعے حق رائے دہی استعمال کرنے کے سلسلے مےں متعلقہ رےٹرننگ افسروں کو درخواست دےنے کی تارےخ مےں 25 اپرےل تک توسےع کردی جس کے تحت ووٹ کے اہل قےدی، سرکاری ملازمےن بشمول آرمڈ فورسز کے ملازمےن متعلقہ رےٹرننگ آفےسرز کو مقررہ تارےخ تک درخواستےں بھجواکر پوسٹل بےلٹ حاصل کرسکتے ہےں۔الےکشن کمشن کے مطابق پوسٹل بےلٹ کے درخواست فارم الےکشن کمشن آف پاکستان کی وےب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ ےا ڈسٹرکٹ الےکشن کمشنروں سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہےں جبکہ ملک بھر کے تمام رےٹرننگ آفےسروں کے نام اور رابطہ نمبرز بھی الےکشن کمشن آف پاکستان کی وےب سائٹ پر دستےاب ہے۔ پوسٹل بےلٹ کی سہولت حاصل کرنے والے ووٹرزاپنے قومی شناختی کارڈکا نمبرموبائل فون کے ذرےعے8300 پر مےسج بھےج کر انتخابی فہرست مےں اپنے نام کی تصدےق کے بعد متعلقہ رےٹرننگ افسروں کو بےلٹ پےپر جاری کرنے کے لئے درخواست بھجواسکتے ہےں۔
پوسٹل بیلٹ