گوجرانوالہ:بیلوں کے نام جیگوار، بی ایم ڈبلیو سے منسوب، قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں جیگوار اور بی ایم ڈبلیو نامی بیلوں کو سڑکوں پر دیکھ کر شہریوں کا رش لگ گیا، ہر کوئی انہیں حاصل کرنا چاہتا ہے مگر قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے۔ عیدالاضحی کے لئے تیار کئے گئے جیگوار نامی بیل کی قیمت 10 لاکھ، بی ایم ڈبلیو 8 لاکھ کی اور بینٹلے 5 لاکھ کی ہے۔ گوجرانوالہ میں گاڑیوں کے شوقین نوجوان نے شوق پورا نہ ہونے پر جانوروں کے نام یہ گاڑیوں پر رکھ دئیے۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ جانور اپنے ناموں کی طرح ہی تگڑے اور خوبصورت ہیں لیکن ان کے دام دیکھ کر خریدار ایسے چونکتا ہے جیسے اسے اس جانور نے ٹکر مار دی ہو۔ بی ایم ڈبلیو ویہڑے کا وزن 25 من، جیگوار کا وزن 27 منٹ جبکہ بینٹلے کا وزن 20 منٹ ہے۔