ڈی آئی خان:ہسپتال کی گاڑی پرفائرنگ ڈرائیور جاں بحق، لیڈی ڈاکٹر زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود ہسپتال کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمود ہسپتال کی گاڑی گزشتہ صبح جمعرات کو معمول کے مطابق ہسپتال کے سٹاف کو ڈیوٹی پر لے جارہی تھی کہ شہر سے 8 کلو میٹر دور درہ آدم روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ لیڈی ڈاکٹر سعدیہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔