پاکستان نے افغان یونیورسٹی میں لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کی تعمیر مکمل کر لی


اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی بلخ یونیورسٹی میں لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طلبہ کے لئے یہ انجینئرنگ فیکلٹی ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ اس انجینئرنگ فیکلٹی میں 58 کلاس روم ہیں جبکہ 32 لیبارٹریاں ہیں۔ فیکلٹی پر 2006ءمیں کام شروع ہوا تھا۔ نوائے وقت کو معتبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اگلے ماہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا افغانستان کا دورہ متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران وہ لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کا افتتاح کریں گی۔ واضح ر ہے کہ پاکستان افغانستان میں صحت اور تعلیم کے کئی ادارے تعمیر کر رہا ہے۔