نوائے وقت نظریہ پاکستان کیلئے دیوار چین کی حیثیت رکھتا ہے: شیخ رشید

ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ”نوائے وقت“ نظریہ پاکستان کے لئے دیوار چین کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجید نظامی کا ملک کے لئے ایک اہم کردار ہے۔ وہ اس وقت پاکستان میں نظریاتی لوگوں کا سہارا ہیں۔ وہ روزنامہ نوائے وقت ملتان کے دفاتر کے دورہ اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب جبکہ عوام ملک کی سلامتی کا سوال اٹھا رہے ہیں تو نوائے وقت کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ مجید نظامی کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ان کی مجاہدانہ صحافتی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجید نظامی کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ اسی طرح ملک و ملت کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہیں۔