ملتان: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی


ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پسند کی شادی نہ ہونے پر ملتان میں لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کر لی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔ لڑکی اور لڑکا بستی خداداد کے رہائشی تھے لڑکی فرسٹ ائر جبکہ لڑکا میٹرک کا طالب علم تھا۔