ملالہ حملہ کیس میں زیر حراست سکول اکاﺅنٹنٹ رہا

مینگور(آئی این پی )ملالہ حملہ کیس میں زیر حراست خوشحال پبلک اسکول کے اکاﺅنٹنٹ کو رہا کر دیاگیا۔ گزشتہ روز بھی دو چوکیداروں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیاگیا تھا۔ اب بھی 50سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔ ملالہ حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملالہ کے خوشحال پبلک اسکول کے 4افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیاگیا تھا جن میں 2 چوکیدار، اکاﺅنٹنٹ اور ڈرائیور شامل تھے۔ دو چوکیداروں کو گزشتہ روز چھوڑ دیاگیا تھا۔ جمعرات کو اکاونٹنٹ رحیم اللہ کو رہا کر دیاگیا ہے۔وین کا ڈرائیور محمد عثمان اب بھی سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے۔کیس کی تفتیش کے دوران 2سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاگیا تھا۔ بیشتر افراد کوپوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی 50سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔