مصر: حجاب نہ پہننے پر 2 طالبات کے بال کاٹنے والی سکول ٹیچر پر پابندی لگا دی گئی


مصر (اے ایف پی) مصر میں حجاب نہ پہننے پر 2 طالبات کے بال کاٹنے والی سکول ٹیچر پر پابندی لگا دی گئی۔ مصری اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر لگژ میں ایک باحجاب سکول ٹیچر نے 2 طالبات کے حجاب نہ پہننے پر بال کاٹ دئیے جس پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایک طالبہ کے والد نے ٹیچر کیخلاف شکایت کر دی جس پر ٹیچر کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ٹیچر پر پابندی لگا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ صرف 2 سینٹی میٹر بال کاٹنے پر اتنی سزا مل سکتی ہے۔