مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیاب ہو کر وطن کو قائداعظمؒ کا پاکستان بنائے گی: حمزہ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو رسوائی، مجبوری اور لاچاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ لےکن مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو وطن عزےزکو قائد اعظم کا پاکستان بنائے گی۔ قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ زرداری کی پی پی پی کا ملک میں کوئی مستقبل نہیںاور سروے کرنے والے تمام معروف ملکی وغیر ملکی ادارے بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ ان خےالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے راہنما و اےم اےن اے حمزہ شہباز شریف نے پی پی 92گوجرانوالہ کے راہنما عاصم انیس کی رہائش گاہ پر ان کے والد چوہدری محمد رفےق کی تعزیت کے بعد کارکنان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر خان اور رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ ، سلمان خالد بٹ نے بھی خطاب کیا ۔ضلعی صدر مستنصر گوندل ،جنرل سیکریڑی توفیق بٹ، شازیہ اشفاق مٹو، سلمان خالد پومی بٹ، نثار اقبال بٹر،عامر فرید ، شہباز نثار خان، ریاض بٹ اور اسماعیل گجر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرعاصم انیس نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد کے حکم کے مطابق پی پی 92کے ٹکٹ ہولڈر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بگڑتی ہوئی ملکی معیشت اور حالات کے تمام تر ذمہ دار آصف علی زرداری اور انکی کابینہ ہیں۔ ان حالات کے باعث ملک کا بچہ بچہ مایوسی اور بددلی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 92کے ضمنی انتخابات میں فتح ہمارا مقدر بنے گی جس پر میں پارٹی کارکنان کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹم بم اور موٹر وے کا تحفہ دے کر ملک کو مضبوط کیا مگر مشرف اور آصف علی زرداری نے ملک کو پتھر کے دور میں پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ حمزہ شہباز شریف نے بعدازاں مسلم لیگ (ن) کی ضلعی اور سٹی تنظیموں کے اجلاس مےں بھی شرکت کی جس میں کارکنان نے حمزہ شہباز کو پی پی92کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر قیادت کو اپنے تحفظات سے بھی اگاہ کیا۔