لیسکو کے نادہندہ 15 محکموں کی بجلی کاٹ دی گئی، 6 اہلکار یرغمال


لاہور (نیوز رپورٹر+سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو ضیاءلطیف کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن اور نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے کی مہم جاری، لیسکو کی ٹیموں نے بیدیاں روڈ ایلیٹ سکول کی بجلی منقطع کی تو ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 لیسکو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ محکمہ ریلوے کے چیک ڈس آنر ہونے پر 100 سے زائد ریلوے سٹیشنز، 80 رہائشی کالونیوں کی بجلی منقطع کر دی تھی۔ گذشتہ روز 3 کروڑ روپے ریلوے کی طرف سے ادا کئے جانے پر بجلی بحال کر دی گئی۔ کیمپ جیل کی بجلی منقطع کی گئی تاہم رقم کی ادائیگی پر کنکشن بحال کر دیا گیا۔ گذشتہ روز گلبرگ ایکسیئن چودھری الطاف، ایس ڈی او گارڈن ٹا¶ن ملک بلال نے ایک کروڑ 45 لاکھ کے واجب الادا ہونے پر 55 سے زائد کنکشن منقطع کئے جس میں پی ایچ اے 22، لاکھ، آڈیٹر جنرل 11 لاکھ، ہوم اکنامکس کالج 3 لاکھ، بہبود آبادی دفاتر 3 لاکھ 72 ہزار، اچھرہ پٹوار خانہ ایک لاکھ، آبپاشی دفاتر، دوسری طرف داتا دربار ڈویژن نے 5 لاکھ ڈیفالٹر ہونے پر شاہی قلعہ، ڈائریکٹر او اینڈ ایم ایس ڈی او پبلک ہیلتھ، رنگ روڈ، واسا، اقبال ٹا¶ن سب ڈویژن ایس ڈی او محمد ثناءنے بجلی کی رقم ادا نہ کرنے پر اقبال ٹا¶ن تھانے کا کنکشن منقطع کر دیا۔ ایکسیئن چودھری الطاف کے مطابق 5 محکموں کی بجلی کاٹی گئی جو 2 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔