لاہور کالج یونیورسٹی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر وی سی سمیت 7 ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کالج یونیورسٹی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سول لائنز پولیس نے وائس چانسلر صبیحہ منصور سمیت 7 ذمہ دار افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور چودھری شہباز نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ڈینگی کنٹرول ٹیم کے ہمراہ لاہور کالج یونیورسٹی میں چھاپہ مارا جہاں 4 مقامات سے وافر مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر افسر ماحولیات یونس زاہد نے یونیورسٹی کی وائس چانسلر صبیحہ منصور، اسسٹنٹ افسر شیخ غیاث الدین، ڈائریکٹر ایڈمن علی رضوی، رجسٹرار ڈاکٹر بنجمن، اسسٹنٹ پی ڈی جعفری، بلڈنگ کنٹرولر لیاقت کھچی، ہوسٹل انچارج مس جعفری اور دیگر کے خلاف ڈینگی کنٹرول ریگولیز 2011ءاور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 913/12 درج کروا دیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔