لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، رائیونڈ میں مزاحمت پر خاتون سمیت 7 زخمی


لاہور + رائیونڈ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) شہر مےں ڈکیتی و چوری کی دو درجن سے زائد وارداتوں مےں ڈاکووں نے شہرےوں کو لاکھوں رو پے مالیت کی نقدی زےورات اور دیگر قیمتی اشےا سے محروم کر دےا، ستوکتلہ کے شہزاد مسعود کے گھر سے تےن ڈاکو 10لاکھ روپے زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہڈیارہ میں یونس کے گھر سے8لاکھ روپے، رائے ونڈ میں دلدار کے گھر سے6لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں اعجاز کے گھر سے 6لاکھ، شفیق آباد میں ہارون کے گھر سے6لاکھ، شیرا کوٹ غیاث الدین کے گھر سے 5لاکھ، گجرپورہ میں مقبول کے گھر سے 5لاکھ، لوہاری گیٹ میں ارجمند کے گھر سے5لاکھ، مسلم ٹاﺅن میں کلیم کے گھر سے5لاکھ، فیکٹری ایریا میں ضمیر احمد کے گھر سے4لاکھ، وحدت کالونی میں عثمان کے گھر سے3لاکھ، کوٹ لکھپت میں آفتاب کے گھر سے3لاکھ، جنوبی چھاﺅنی ائر ریونیوسو سائٹی فیز 8کے رہا ئشی فرحان شاہد کے گھر سے پا نچ لاکھ، شا لیمار کرمانوالہ سٹریٹ کے رہا ئشی وسیم کے گھر سے ایک لاکھ چا لیس ہزار کی نقدی، زےورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، چو ہنگ مےں ےاسر افتخار کی دکان سے دو لاکھ چالیس ہزار اور دیگر سامان، باٹا پور میں شبیر اور اسکی بیوی سے تےن لاکھ بیس ہزار کی نقدی زےورات ،جو ہر ٹاون میں ےا سر اور اسکی بیوی سے دو لاکھ، ٹاون شپ مےں شا ہد رسول کی بہن رخسانہ سے ایک لاکھ 75ہزار، اقبال ٹاﺅن مےں شاہد کے گھرسے ایک لاکھ، اسلام پو رہ تاج کمپنی کے قریب شا ہد پرویز سے دس ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، اسلام پو رہ سے شا ہد، شاد باغ سے احسن ،شفیق آباد سے شاہد، دا تا دربار سے شہباز، شا لیمار سے نا صر، ریس کو رس سے عثمان، گڑھی شا ہو سے تنویر، اقبال ٹاون سے اشفاق، گلشن اقبال سے اسلم، ستو کتلہ سے احسن اور سبزہ زار سے فرحان کی مو ٹر سا ئیکلےں جبکہ اقبال ٹاون سے عاصم، مزنگ سے با بر کی گا ڑےاں اور پرا نی انارکلی سے شا ہین بٹ کی ویگن اور سا ندہ سے آفتاب کا مزدا ٹرک چوری کر لیا گےا۔ رائیونڈ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں بابلیانہ میں دن دیہاڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے کپڑے کے تاجر محمد امجد کے گھر گھس کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی، امجد کی والدہ کے شور مچانے پر پستول کا بٹ مار کراس کا بازو توڑ ڈالا، دس سالہ پوتے احمد کو دیوار پر پٹخ دیا جبکہ شور کی آواز سن کر بچانے کیلئے آنے والے پانچ محلے داروں فیصل، اشرف، حامد، وارث اور عرفان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔