لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس پریشر کم ہو گیا، صارفین کا احتجاج


لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ حکام کی جانب سے گیس کی لوڈ مینجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں گیس کا پریشر انتہائی کم جبکہ بعض مقامات پر گیس مکمل بند ہو گئی جس پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ لوگوں کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا۔ لاہور میں صدر، دھرم پورہ، بوستان کالونی، گلشن بلاک، زینت بلاک، نیلم بلاک، اقبال ٹا¶ن، الحمد کالونی، جوہر ٹا¶ن، یتیم خانہ، سمن آباد، گلشن راوی، ٹا¶ن شپ، مزنگ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم رہا۔ دریں اثناءوزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہو گا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی قلت یومیہ ڈیڑھ بی سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گی جس کے باعث توانائی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں توسیع کے نتیجے میں ملک کو تاریخی بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔