عید پر 26 سے 29 اکتوبر تک چھٹیوں کا فیصلہ، حتمی منظوری وزیراعظم دینگے


لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 26 اکتوبر سے چار سرکاری تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ عید کی چھٹیاں 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چھٹیوں کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے جو حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیجی جا رہی ہے۔ ریلوے نے بھی عید کے موقع پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔