عتیق الرحمان ثبوت پیش نہ کر سکا، عدالت نے ڈیفنس کا بنگلہ اداکارہ میرا کے نام کر دیا


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اداکارہ میرا ڈیفنس میں واقع بنگلہ کی مالکن بن گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سول عدالت میں اداکارہ میرا کو ڈیفنس میں واقع بنگلہ کو فروخت کرنے سے روکنے کے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی کیس عتیق الرحمان نے دائر کیا تھا۔ عتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ بنگلہ میری ملکیت ہے لہذا میرا کو فروخت کرنے سے روکا جائے، عتیق بنگلہ کی ملکیت کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کر سکا۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد فیصلہ میرا کے حق میں دے دیا ہے۔