شادی سے انکار پر خاتون نے محبوب کو گولیاں مار دیں، 2 راہگیر زخمی


لاہور (نمائندہ خصوصی) ساندہ میں بے وفائی کرنے پر خاتون نے فائرنگ کرکے اپنے محبوب اور دو راہگیروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو پستول سمیت گرفتارکرلیا معلوم ہوا ہے آسیہ بی بی کا کافی عرصہ سے قیصر نامی نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا آسیہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر قیصر اسے ٹرخا رہا تھا گزشتہ روز وہ دونوں ہجویری ہوٹل کے قریب بیٹھے ہوئے تھے آسیہ نے شادی کی بات کی تو قیصر نے صاف انکار کردیا جس پر مشتعل ہوکر اس نے بیگ سے پستول نکال کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں قیصر اور دو راہگیر شاکر اور ناصر بلوچ زخمی ہوگئے ہسپتال میں ناصر بلوچ کی حالت تشویشناک ہے ۔