سیف اور کرینہ کپور کا ولیمہ،راہول گاندھی اور کپیل دیو سمیت اہم افراد کی شرکت

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کی دعوت ولیمہ میں نامور فلمی ستاروں، سیاستدانوں اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ولیمہ کے لئے نئی دہلی کے ایک بنگلے کو بڑی خوبصورتی سے مغلیہ طرز میں سجایا گیا تھا۔ تقریب میں تقریباً 6 سو مہمانوں نے شرکت کی اہم مہمانوں میں راہول گاندھی، آلووالیا، شیلا ڈکشٹ، ارون جیٹلی اور کپیل دیو شامل تھے۔