دلہن مسلمان نہیں، دارالعلوم دیوبند نے سیف اور کرینہ کی شادی کو غیر شرعی قرار دے دیا


نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں مسلمانوں کی سب سے بڑی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی شادی کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلہن نے شادی سے پہلے اسلام قبول نہیں کیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں قائم دارالعلوم دیوبند نے قرار دیا کہ اسلام ایسی شادیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ دارالعلوم کے عالم حبیب الرحمن نے کہا کہ شرعی قوانین کے مطابق جب تک کرینہ اسلام قبول نہیں کرتی یہ شادی غیر شرعی ہو گی۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ سیف علی خان اور کرینہ کپورکے نکاح کی افواہیں بھی ہیں تاہم کرینہ کپور کے ایک قریبی دوست اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف زبانی اقرار ہوا۔