جرمنی کی عدالت نے سکارف پہننے پر نوکری نہ دینا غلط قرار دیدیا


برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ مسلمان خواتین کو سکارف پہننے کی وجہ سے نوکری نہ دینا غلط ہے۔ ڈینٹسٹ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مسلمان خاتون کو سکارف ہٹانے سے منع کرنے پر نوکری دینے سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے ڈینٹسٹ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان خاتون کو 15 سو یورو ادا کئے جائیں۔