بھارت میں 96 برس کا بوڑھا پھر بیٹے کا باپ بن گیا


ہریانہ (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی ریاست ہریانہ میں چھیانوے برس کے معمر ترین رام جیت راگھو ایک بار پھر ایک بچے کے باپ بن گئے۔ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں راگھو کی چون سالہ بیوی شکنتلا دیوی نے ان کے ایک دوسرے بچے کو جنم دیا ہے۔ دونوں کا تعلق ہریانہ کے تاریخی شہر سونی پت کے پاس ایک گا¶ں کھوڈا سے ہے۔ رام جیت راگھو 94 برس کی عمر میں بھی باپ بنے تھے۔