بلاسود قرضہ حاصل کرنیوالوں کی شہباز شریف کو درازی عمر کی دعائیں


فرخ سعید خواجہ٭ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ شہباز شریف ”خادم پاکستان“ بنیں گے تو سکیم کے فنڈ کو بیس گنا کر دیں گے۔ ٭ موچی دروازے کے نوجوان محمد علی نے ریڑھی پر برف کے گولے بیچنے سے ”اخوت“ سے قرض حسنہ لے کر دکاندار بننے کی داستان سنائی تو الحمرا کلچرل کمپلیکس تالیوں سے گونج اٹھا۔ ٭ خود روزگار سکیم کے قرضے سے اپنے پاﺅں پر کھڑی ہونیوالی بیوہ نسرین افتخار نے میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر ان کی درازی¿ عمر اور صحت یابی کی دعا کروائی۔ ٭ پروفیسر اطہر عظیم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مائیکرو فنانسنگ مغرب میں ناکام ہو گئی لیکن اخوت کے مائیکرو فنانسنگ کا ماڈل اتنا بہترین ہے کہ مشرق سے مغرب کی طرف جا رہا ہے۔ ٭ تقریب کی نظامت کے فرائض نورالحسن شاہ نے سرانجام دئیے۔ نعت شریف الحاج اختر حسین قریشی نے پیش کی۔