امریکہ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر چکا، خالد شیخ کا کٹہرے میں خطاب

واشنگٹن (آن لائن) نائن الیون حملوںکے الزام میں گرفتار گوانتاناموبے کے قیدی خالد شیخ نے امریکی فوجی کمشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ان کیخلاف ٹرائل میں شفافیت نہیں ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عدالت کی پیشی کے موقع پر خالد شیخ نے ہاتھ اٹھا کر جج سے بولنے کی اجازت طلب کی تو جج نے انہیں بولنے کاموقع دیا تو انہوں نے امریکی قومی سلامتی پر تحفظات کا اظہار کیا اورکہاکہ امریکہ سلامتی کے نام پر لاکھوں افراد کو قتل کرچکا ہے۔ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی لاش کو سمندر برد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے خالد شیخ نے کہاکہ مسلمانوں کا خون پانی اور امریکیوں کا خون سونے کا نہیں ہوسکتا۔ نائن الیون کے واقعہ کے بعد قتل عام کا کوئی جوا ز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں ان کا اور ان کے چار ساتھیوں کا ٹرائل غیرشفاف ہوا ہے۔