رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرینگے‘ مرزا کے بیان پر تبصرہ توہین سمجھتا ہوں: منظور وسان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا کہ رینجرز کو ملنے والے خصوصی اختیارات میں توسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کسی جماعت کا کوئی دباﺅ نہیں۔ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں جونیئر کی بات پر کچھ کہوں۔ انہوں نے کہا کہ بشیر قریشی کا معاملہ عدالت میں ہے اس لئے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا۔ کراچی کو امن دینا چاہتے ہیں نوگو ایریاز ختم کرینگے۔ ذوالفقار مرزا پر تبصرہ کرنا توہین سمجھتا ہوں وہ جو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا۔ کراچی سے 3 ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
منظور وسان