جی ایچ کیو حملہ کیس: سزا پانے والے 7 افراد نے آرمی کورٹ میں اپیل کر دی

راولپنڈی (ثناءنیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے سات افراد نے آرمی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ فوجی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت، چار کو عمر قید اور دو کو آٹھ اور سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے فوج کی میڈیکل کور سے ریٹائرڈ ہونے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت اور عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تین افراد خلیق الرحمان، محمد عثمان اور واجد علی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید جبکہ محمد عدنان اور طاہر شفیق کو بالترتیب آٹھ اور سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فوجی استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ افراد جی ایچ کیو پر حملے کے منصوبے سے آگاہ تھے اور عقیل کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس