نیب نے جن اثاثوں کو منجمد کرنے کی استدعا کی وہ فلاحی نوعیت کے ہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیب کی جانب سے جن 2 اثاثوں کو منجمد کرنے کی استدعا کی گئی وہ فلاحی نوعیت کے ہیں، ان اداروں کے اکائونٹس پہلے ہی منجمد کئے جا چکے ہیں، اس ضمن میں نیب کی کارروائیاں ان فلاحی اداروں کو اپاہج بنانے کے مترادف ہونگی۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہالیڈے پارک علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر واقع پلاٹ ہجویری ٹرسٹ کی ملکیت ہیں یہ دونوں پلاٹ 2000 سے سایہ یتیم خانہ کی ملکیت ہیں۔ یہ یتیم بچوں کے سر سے چادر چھیننے والی بات ہوگی۔