گوجرانوالہ: تشدد سے دلبرداشتہ نوبیاہتا بیوی کے روٹھنے پر شوہر نے خود کشی کر لی

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) چودھرانی اور اس کے بیٹوں نے کا م کر نے میں تا خیر پر مزارعے اور اس کی نو بیاہتا بیوی کو پیٹ ڈالا ،بیوی کے روٹھ کر چلے جا نے پر دلبرداشتہ ہو کر مزارعے نے گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں۔ بتایا گیا ہے کو ٹ مہلاں کا رہائشی پرویز مسیح تین سال سے سرور بی بی کے کھیتوں میں کام کر رہا تھا۔ جس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ صبح بارش کے با عث پرویز کھیتوں میں کام کر نے کی بجا ئے سویا رہا۔ اس دوران چودھرانی اور اس کے بیٹے بھی کھیتوں میں پہنچ گئے جنہوں نے کام میں تاخیر پر پرویز اور اس کی بیوی کو تھپڑ مارنے شروع کر دیے۔ مالکن اور اس کے بیٹوں کی مار کھانے کے بعد پر ویز چارہ کاٹنے کیلئے چلا گیا جس کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی نادیہ گھر چھو ڑ کر چلی گئی۔ جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں۔ تشویشناک حالت کے باعث اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔