کوہاٹ: مشتبہ گاڑی سے 4سو کلو بارودی مواد، 25ہزار کارتوس برآمد، 2ملزمان گرفتار

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ میں پولیس نے مشتبہ گاڑی سے چار سو کلوگرام بارودی مواد اور پچیس ہزار کارتوس برآمد کرلئے۔ دو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔کرم ایجنسی سے درہ آدم خیل جانے والی گاڑی کو گلشن آباد چیک پوسٹ پر روکا گیا اور تلاشی کے دوران موبل آئل کے ڈرموں میں چھپایا گیا چار سو کلو گرام بارودی مواد اور مختلف بور کے پچیس ہزار کارتوس برآمدکرلئے گئے۔ پولیس نے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزموں محمد غنی اور محمد حسین کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔